Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی برادری نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا فوری نوٹس لے ،صدر محمود عباس

دبئی .... فلسطینی صدر محمو د عباس نے اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم بند کروائے جائیں ۔گزشتہ جمعہ کو اسرائیلی مسلح افواج کے ہاتھوں دسیوں نہتے شہریوں کی شہادت اور درجنو ں زخمی ہوئے تھے ۔ واضح رہے 42 ویں یوم الارض کے موقع پر فلسطینوں نے مظاہرہکیا جس پر اسرائیلی فوج نے ظلم و بربریت کی انتہاءکر دی ۔مسلح اسرائیلی افواج نے نہتے فلسطینیوں پر براہ راست فائرنگ کی ۔ فلسطینیوں کا کہنا تھا کہ وہ دنیا پر یہ ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیلی افواج نے ان کے ملک پر ناجائز قبضہ کر رکھا ہے ۔ عالمی براد ری کو چاہئے کہ وہ حق کا ساتھ دیتے ہوئے اس ظلم و بربریت کے خلاف ہمارے حقوق کا ساتھ دے ۔ دریں اثناءالعربیہ نیٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس نے اقوام متحدہ میں فلسطین کے مستقل مندوب ریاض منصور کو ہدایت کی ہے کہ وہ فلسطینیوں کے عالمی تحفظ کےلئے ضروری اقدامات کریں ۔ اس حوالے سے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہو ئے ریاض منصور نے کہا کہ فلسطینی صدر محمود عباس کی ہدایت پر سلامتی کونسل سے رابطے شروع کئے ہیں ۔ ہم دنیا پر یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ نہتے فلسطینیوں کے خلا ف طاقت کے اندھا دھند استعمال اور بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کا ذمہ دار اسرائیل ہے ۔ دوسری جانب مصری کی معروف درسگاہ جامعہ الازھر نے پر امن فلسطینی مظاہرین کے خلاف طاقت کے استعمال پر شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانیت سوز اقدام قرار دیا گیا ۔ الازھر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کی پر امن ریلی کے خلاف طاقت کا استعمال قطی طور پر ناقابل قبول ہے ۔ جامعہ الازھر کی جانب سے عالمی برادری اور بین الاقوامی اداروں ، انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ہر ممکن اور فوری تحفظ فراہم کروائیں او فلسطینیوں کو صہیونی جبر وتشدد سے نجات دلانے کےلئے اپنا کردار ادا کریں ۔ 
 

شیئر: