Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سوات

ملالہ یوسف زئی نے ہفتہ کو سوات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انکے مداحوں نے ٹویٹر پر خوشی کا اظہار کیا۔
ماجد آغا ٹویٹ کرتے ہیں: آج کا دن کتنا خوبصورت ہے۔ ملالہ سوات آئی ہیں۔ یہ وہی شہر ہے جہاں ان پر حملہ کیا گیا اور وہ زخمی ہوگئی تھیں۔ نواز شریف نے دہشتگردوں کے خلاف فوجی کارروائی کی مخالفت کی تھی۔
ایک اور ٹویٹ ہے کہ سوات کا اسلام پور ضلع میں کوئی بے گھر نہیں، وہاں ہر شخص شال بُننے کا کام کرتا ہے۔
احمد خان فدا ٹویٹ کرتے ہیں : ملالہ کی آمد کی بہت خوشی ہوئی اور سب سے زیادہ خوشی سوات آنے کی ہوئی۔ وہ اب یہاں اپنا گھر دیکھیں گی جہاں انہوں نے بچپن گزارا۔
عبیرہ تحریر کرتی ہیں : ملالہ یوسف زئی دنیا کی جانی مانی شخصیت بننے کے باوجود اب تک سیدھی سادھی ہیں۔ انکا یہ انداز بہت بھاتا ہے۔ 
خان صاحب جلیل ٹویٹ کرتے ہیں: سوات والے اب بھی ملالہ کو یاد کرتے ہیں۔ 
تسنیم احمد نے ٹویٹ کیا: سوات اپنی بیٹی ملالہ پر فخر کرتا ہے۔ ملالہ کی وجہ سے سوات دنیا بھر میں مشہور ہوا۔ ملالہ کی یہی خدمت کیا کم ہے۔
بیگم جان نے ٹویٹ کیا: سوات ملالہ اور ملالہ سوات ہیں۔ جب تک دنیا باقی ہے یہ دونوں نام ایک دوسرے سے جدا نہیں ہونگے۔
فخر زمان نے ٹویٹ کیا: ملالہ کے سوات آنے پر انہیں خوش آمدید کہتے ہیں۔ سوات آنے پر انہیں کوئی دہشتگرد نہیں ملے گا۔ پاک فوج نے ان سب کو ختم کردیا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں