Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#تعلیم_بچاﺅ

ہندوستان میں تعلیمی نظام سے کرپشن کو ختم کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے تعلیم بچاﺅمہم چلائی جارہی ہے اور ہندوستانی ٹویٹر صارفین اپنی ٹویٹس کے ذریعے حکومت سے تعلیمی نظام میں بہتری کا مطالبہ کررہے ہیں۔
ارناب گوسوامی نے ٹویٹ کیا: تعلیمی نظام سے کرپشن کو جلد از جلد ختم ہونا چاہیے۔ والدین اسکولوں کی ایڈمیشن فیس کے نام پر کثیر سرمایہ خرچ کر رہے ہیں۔ 
بابی ڈیول نے ٹویٹ کیا: اسکولوں میں اساتذہ کے معیار کو بھی بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ کو خود اپنے مضمون کے متعلق زیادہ معلومات نہیں ہوتیں اور اسکول انہیں کم معاوضے کے چکر میں ہائر کر لیتے ہیں۔
ریجوائے نے کہا: سچ تو یہ ہے کہ ایسی حکومت جس کے لیڈران کے پاس خود جعلی ڈگری ہوں، وہ تعلیم کو نہیں بچا سکتی۔
عائشہ نے ٹویٹ کیا: یہ صرف بچوں کے تعلیم کا معاملہ ہی نہیں بلکہ اس ملک کے مستقبل کا سوال بھی ہے۔
موہن نے ٹویٹ کیا: ہم تعلیمی معیار کو اپنے معاشرتی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے میں ناکام ہوگئے ہیں۔ بچوں کو کلاس روم میں جوپڑھایا، سکھایا جاتا ہے وہ عملی زندگی میں کہیں بھی قابل اطلاق نہیں ہوتا۔
آرتی شرما نے کہا :ہمارے تعلیمی ادارے سیاسی حب بنتے جا رہے ہیں۔تعلیمی اداروں کا مقصد سیاست کو فروغ دینا نہیں بلکہ علم کو فروغ دینا ہے۔
کبیر کپور نے ٹویٹ کیا :ہمارا تعلیمی نظام پیسہ کمانے کا دھندہ بن چکا ہے۔
کرن ساہو کا کہنا ہے :سیاست کے کھیل کے پیچھے طلبہ کا مستقبل تاریک ہو رہا ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں