حج کوٹے میں اضافے کیلئے حکومتی درخواست مسترد
اسلام آباد...سپریم کورٹ نے حج کوٹہ کیس کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھنے کا حکم جاری کردیا۔چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری حج سستا ہوتا ہے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ لوگوں کو آرام دہ حج کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کےلئے دائر درخواست کو مسترد کردیا۔سپریم کورٹ نے حج کوٹہ 60 فیصد سرکاری جبکہ 40 فیصد پرائیویٹ کرنے کا حکم جاری کیا تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے برخلاف کابینہ یہ کوٹہ 67 فیصد کرسکتی ہے۔واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں 10 فیصد سرکاری کوٹہ بڑھانے کی درخواست دائر کی تھی۔