Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

معیشت کو خطرات لاحق ہیں،شوکت ترین

اسلام آباد...سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی معیشت کو کافی خطرات لاحق ہیں ۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 12بلین ڈالر کے ذخائر میں سے6ملین ڈالر اگر بیرونی ادائیکیوں پر لگ گئے تو پاکستان کے پاس کچھ نہیں بچے گا ۔پاکستان کو مجبورا آئی ایم ایف کے پاس جانا پڑے گا ۔ ٹی وی انٹرویو میں سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ 4ماہ میں پاکستان کو اپنی بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے لئے کسی کا سہارا لینا پڑے گا ۔ مجبورا آئی ایم ایف کی جانب جانا ہوگا ۔ پاکستان کا موجودہ تجارتی خسارہ10ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ۔ گزشتہ سال7ارب ڈالر تھا ۔ پاکستان کو ہر ماہ ایک کھرب ڈالر کا خسارہ ہو رہا ہے ۔ انہو ںنے کہا کہ پاکستان نے 2دوست ممالک سے 2سے3 بلین امداد لی ہے لیکن یہ معیشت کے استحکام کے لئے کچھ نہیں ہے ۔ 
مزید پڑھیں:امریکہ پوری امداد بھی روک دے، پروا نہیں ،مفتاح اسماعیل

شیئر: