Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،شاہد خاقان

مظفرآباد... وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری ر کھے گی۔ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ہر سطح پر کاوشیں جاری ر ہیں گی ۔ بدھ کو کل جماعتی حریت کانفرنس کے نمائندوں سے ملاقات میں شاہد خاقان نے کہا کہ ۔پاکستان پہلے بھی کشمیری بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑا رہا اور آج بھی کھڑا ہے۔ پاکستان کشمیر میں ہندوستانی جارحیت اجاگر کرنے کے لئے6 اہم ملکوں میں اپنے نمائندے بھیجے گا۔ دریں اثناءآزاد کشمیر کونسل سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ کشمیریوں کی آواز جبر سے دبانا ہند کا ناکام ایجنڈا ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں میں واضح طور پر لکھا ہے کہ کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ عوام کی مرضی سے ہوگا ۔ ہنداقوام متحدہ میں کئے اپنے وعدوں سے مکر گیا۔ کشمیریوں نے ہر قسم کی قربانیاں دے کر ثابت کردیا ان کا راستہ نہیں روکا جاسکتا۔
مزید پڑھیں:کشمیر میں مظالم پر او آئی سی کا ہنگامی اجلاس ہفتے کوطلب
 

شیئر: