Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سرکس اور تفریحی شو کے لئے متعدد معاہدے

نیو یارک: سعودی عرب نے 4بڑی امریکیوں کمپنیوں کے ساتھ مملکت میں تفریحی سرگرمیاں منعقد کرنے کے معاہدے کرلئے۔ جنرل انٹرٹینمنٹ بورڈ نے معاہدوں پر دستخط کرلئے ۔لاس اینجلس میں منعقد ہونے والے ”سعودی عرب میں تفریحی سرگرمیوں کا مستقبل “ کے زیر عنوان منعقد ہونے والے فورم میں معروف امریکی کمپنیوں کے ساتھ سرکس قائم کرنے کا معاہدہ ہوا ہے۔ اس کے تحت کمپنی یوم الوطنی کی مناسبت سے سرکس شو پیش کرے گی۔
مزید پڑھیں:امریکی کمپنی کو سینما گھر کھولنے کا لائسنس جاری
 دوسرا معاہدہ فیلڈ انٹرٹینمنٹ کمپنی کے ساتھ ہواہے جس کے تحت ڈزنی شو اور اور دیگر تفریحی سرمیاں منعقد ہوں گی۔ تیسرا معاہدہ نیشنل جیوگرافک کمپنی کے ساتھ ہوا ہے جس کے تحت امریکی کمپنی کے بی ڈبلیو وینٹرز وی آر ٹیکنالوجی پر مبنی متعدد مراکز قائم کرے گی جبکہ چوتھا معاہدہ آئی ایم جی کمپنی کے ساتھ ہوا ہے جس مملکت اسپورٹس شو منعقد کرے گی۔
مزید پڑھیں:امریکی کمپنی سکس فلیگزسعودی عرب میں تفریحی پارک قائم کرے گی
 

شیئر: