Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#سلمان خان

بالی وڈ اداکار سلمان خان کو جودھپور کی عدالت کی طرف سے 5سال قید کی سزا سنائے جانے کے بعد ان کے حامیوں اور مخالفین نے اب ٹویٹر پر رائے دینا شروع کردی ہے۔
ٹیم سلمان کے نام ایک ٹویٹ ہے :سلمان خان کو غلط الزام میں سزا سنائی گئی۔ آج مجھے بتا دیں کہ کسی اور کو غیر قانونی شکار پر اتنی بڑی سزا دی گئی ہو؟
بغیر نام کا ایک ٹویٹ ہے : کسی انسان کے قتل پر ملزم خود کو محفوظ تصور کرتا ہے۔ ایک جانور کی ہلاکت پر جیل جانا پڑتا ہے۔ 
سبینہ لانبا لکھتی ہیں : آج ہی سلمان خان نے ایک مریض کے علاج کا بھاری بل ادا کیا۔ آپ اسے اچھا انسان سمجھیں یا برا لیکن وہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اچھے کام کرتا رہیگا۔ 
عمیر سندھو ٹویٹ کرتے ہیں : میں سلمان خان کے مداحوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سلمان سے نفرت کرنےوالوں سے محبت کریں ۔ انہیںدکھادیں کہ سلمان کی حمایت کرنے والے بھی میدان میں ہیں۔
ہرش گونیکا ٹویٹ کرتے ہیں : کمپنیوں، تاجروں، بینکاروں، سیاستدانوں کیلئے سبق آمیز کیس ہے۔ اگر وہ چاہتے ہیں کہ خود کو محفوظ رکھیں تو کالے ہرن کے شکار سے باز رہیں۔
احتشام الحق کا ٹویٹ ہے :حال ہی میں لندن میں سلمان سے میری ملاقات ہوئی۔ میں نے ان سے کہا کہ پاکستان میں آپ کے بے شمار مداح ہیں، پاکستان کیوں نہیں آتے؟ ان کا کہناتھا کہ وہ جلد پاکستان جائیں گے لیکن اس سزا کے بعد معلوم نہیں کہ وہ کب پاکستان جائیں گے۔
شلپا شندے لکھتی ہیں : ایک اچھے انسان کو سزا دینا ناقابل قبول ہے۔ جنگلات کاٹے جارہے ہیں جن سے جانور مرر ہے ہیں ،انہیں کون سزا دیگا۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

شیئر:

متعلقہ خبریں