Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”اکتوبر“ ،13اپریل کوریلیز ہوگی

بالی وڈ اداکار ورون دھون کی فلم ”اکتوبر“ میں ان کے کردار کی جھلک جاری کر دی گئی،جس میں انہوں نے نیلے رنگ کی چیک والی شرٹ کےساتھ نیلی پینٹ پہن رکھی ہے جبکہ دائیں ہاتھ میں انہوں نے کھانے کی ٹرے اٹھائی ہوئی ہے۔فلم میں ورون دھون ایک ہوٹل میں کام کرتے دکھائی دیں گے جنہیں ٹھیک طریقے سے کام نہ کرنے پر سزا کے طور پرمختلف قسم کے مشکل کام دے دیئے جاتے ہیں ۔ فلم کے ہدایتکار شوجیت سرکار ہیں اس میں ورون دھون کے ساتھ بانیتا سندھو اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔یہ فلم13اپریل کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔
 

شیئر: