Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”گولڈ“ کی پہلی جھلک جاری

بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی فلم ”گولڈ“ میں ان کے حلئے کی پہلی جھلک جاری کر دی گئی جس میں اکشے نے چیک والی واسکٹ پہنی ہوئی ہے اور کندھے پر بیگ لٹکا رکھا ہے۔اکشے کمار ان دنوں لندن میں عکسبندی کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی اولمپک گیمز میں پہلے ہاکی گولڈ میڈل جیتنے پر مبنی ہے۔فلم میں اکشے کمار کےساتھ مونی رائے شامل ہیں۔فلم کی دیگر کاسٹ میں کنال کپور،ونیت کمار سنگھ، امیت اور سنی کوشل شامل ہیں۔ اس کی ہدایتکارہ ریما کاگتی ہیں۔ فلم 15اگست کو نمائش کےلئے پیش کی جائے گی۔
دوسری جانب کنگنا رناوت کی فلم ”مانی کر نیکا:دی کوئن آف جھانسی“ بھی 15اگست کو نمائش کے لئے پیش ہو سکتی ہے چنانچہ کنگنا کی فلم کا اکشے کی فلم سے باکس آفس پرتصادم کا امکان ہے۔ہندوستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ”مانی کر نیکا: دی کوئن آف جھانسی“ کے میکرز نے ابھی تک فلم کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا لیکن امید کی جا رہی ہے کہ یہ فلم بھی 15اگست کو نمائش کےلئے پیش کی جائےگی اور اگراس کی تاریخ میں تبدیلی نہ ہوئی تو لا محالہ اس فلم کا اکشے کمار کی ”گولڈ“ کےساتھ ٹکراﺅہو گا۔
 

شیئر: