Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں حکومت کیلئے مشاورت ہوئی ہے ،نواز شریف

اسلام آباد... سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہاہے کہ نگراں حکومت سے متعلق وزیراعظم سے ملاقات میں مشاورت ہوئی ہے تاہم اس سے زیادہ کچھ نہیں بتا سکتا۔احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک میں لوڈ شیڈنگ کا جواز نہیں تاہم بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 4 سال ترقی کی رفتار تیز رہی ہے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پانا مہ فیصلے سے ترقی کرتا پاکستان تنزلی کی طرف جا رہا ہے۔ غیر یقینی صورتحال سے روپے کی قدر بھی گری ہے۔ملکی قرضے کھربوں روپے تک پہنچ چکے جو بہت افسوس ناک ہے۔ایک سوال پر نوازشریف نے کہا کہ و کلاءسے مشورہ کروں گا کہ عدالت کی براہ راست کارروائی کے لئے درخواست دائر ہوسکتی ہے یا نہیں۔
مزید پڑھیں:این آر او طرز کا نیا قانون لانے کا فیصلہ

شیئر: