Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں دھماکہ،ایف سی اہلکاروں سمیت کئی زخمی

کوئٹہ...کوئٹہ میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے میں ایف سی اہلکاروں سمیت7 افراد زخمی ہوگئے۔ بلیلی روڈ پرچیک پوسٹ کے قریب گاڑی پر حملہ کیا گیا ۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حملہ خودکش لگتا ہے ۔پولیس کے مطابق ایف سی کی گاڑی جب بلیلی روڑ پہنچی تو خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ۔دھماکے کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے میں 8 سے 10 کلو گرام دھماکہ خیز مواد استعمال کیا گیا۔ خود کش حملہ آور کی عمر بظاہر 20 سے 22 برس کے درمیان تھی۔

شیئر: