Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایس پی تشدد کیس،عمران خان کی بریت پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد...انسداد دہشتگردی عدالت نے ایس پی پولیس تشدد کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست بریت پر فیصلہ محفوظ کرلیا جو25 اپریل کو سنایا جائے گا۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے درخواست پر سماعت کی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے دلائل دئیے اور گواہوں کے بیانات پڑھ کر سنائے۔انہوں نے بتایا کہ بعض گواہوں نے اپنے بیان میں عمران خان کا نام تک نہیں لیا۔انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سیاسی جماعت کے سربراہ پر احتجاج کے باعث دہشتگردی کا مقدمہ بنانا ایک مذاق ہے۔ عدالت کو کیس کے کسی بھی مرحلے پر ملزم کو بری کرنے کا اختیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عصمت اللہ جونیجو کو ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس کا مطلب ہے کہ ان کی شناخت معلوم نہیں۔ تشدد کا نشانہ بننے والے عصمت اللہ جونیجو نے بھی اپنے بیان میں عمران خان کا نام نہیں لیا۔انہوں نے کہا کہ تمام گواہوں کے دوبارہ بلا کر جرح کرنے سے صرف عدالت کا وقت ضائع ہو گا ۔عدالت نے ریمارکس دئیے کہ گواہوں نے اپنے بیان میں طاہر القادری اور دیگر رہنماوں کے نام لئے استغاثہ نے موقف اختیار کیا کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد عمران خان کو اشتہاری قرار دیا گیا ۔ بریت کی درخواست قبل از وقت ہے جو جلد بازی میں دی گئی۔انہوں نے کہا کہ عدالت سے مفرور رہنے کی قانون میں الگ سے بھی سزا موجود ہے۔ ابھی تک مکمل چالان داخل نہیں کرایا گیا ۔حتمی چالان میں مزید گواہ شامل کئے جائیں گے۔ہمیں کیس ثابت کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔
مزید پڑھیں:قوم شریف برادران کے ڈرامے کو سمجھ گئی،عمران خان

شیئر: