Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستا ن کیساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جائینگے،چینی صدر

بیجنگ ...وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور چین کے صدر شی جن پنگ نے ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے ذریعے پاک چین تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا اعادہ کیا ہے۔ منگل کو باو کانفرنس کے دوران ملاقات میںشاہد خاقان نے کہا کہ پاکستان چین کا گہرا دوست ہے ۔ اقتصادی راہداری سے یہ دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔پاکستان عالمی امور میں چین کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے کا خواہشمند ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین کا ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبہ 21 ویں صدی میں عالمی ترقی کیلئے بین الاقوامی منصوبہ بن گیا چین کی اصلاحات اور آزادانہ پالیسی سے کسی ملک کو خطرہ نہیں ہے۔چینی صدر نے 2015 ءمیںدورہ پاکستان کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان تذویراتی اشتراک عمل میں نمایاں پیش رفت کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ آج جبکہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال میں تیزی سے تبدیلیاں آرہی ہیں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات انتہائی اہمیت اختیار کرگئے ہیں۔صدرشی جن پنگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانا چاہتا ہے جو ایک خطہ ایک شاہراہ منصوبے کے تحت دوطرفہ تعاون کی ایک عظیم مثال ہوگی۔انہوں نے گوادر کی بندرگاہ' صنعتی زونز اور بجلی گھروں سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں چین کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
مزید پڑھیں:سی پیک سے فائدہ اٹھانا شروع کردیا،شاہد خاقان

شیئر: