Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان پر نئی امریکی سفارتی پابندیاں؟

اسلام آباد.... امریکہ نے پاکستانی سفارت کاروں پر نئی پابندیاں عائد کرنے پر غور شروع کردیا۔سفارت کاروں کو 40کلومیٹر کے اندر رہنے کی اجازت ہو گی۔ پابندیوں کا اطلاق یکم مئی سے کئے جانے کے امکانات ہیں۔ امریکہ میں تعینات پاکستانی عملہ سفارتخانے کے 40 کلومیٹر کے اندر گھوم سکتا ہے۔ 40 کلومیٹر سے باہر جانے کے لئے سفارتی عملے کے لئے اجازت درکار ہوگی۔امریکہ کی طرف سے اس طرح کے اقدامات کی کوششیں اس وقت سامنے آئی ہیں جب پاکستان نے امریکی سفارتی اہلکار کی مجرمانہ غفلت سے شہری کی موت کے حادثے پر احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ امریکہ نے پاکستانی شہری کی موت کے ذمہ دار اتاشی کو پاکستانی حکام کے سامنے تفتیش کےلئے پیش کرنے سے انکار کردیا ہے۔ پاکستان نے امریکی ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے شہری کی موت پر احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفیرکودفترِخارجہ طلب کیا تھا اور قانون پر عمل درآمد کا کہا تھا۔
مزید پڑھیں:امریکی سفیر کی طلبی، نوجوان کی ہلاکت پر احتجاج

شیئر: