Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیئرمین سینیٹ کا ٹرین میں سفر

لاہور... چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی بذریعہ ریل کار اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے۔چیئرمین سینیٹ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد محمد صادق سنجرانی پہلی مرتبہ لاہور آئے ہیں ۔ ریلوے انتظامیہ نے وزیر ریلوے سعد رفیق کی جانب سے طرف سے گلدستہ پیش کیا۔ترجمان پاکستان ریلوے نے اپنے بیان میں کہا کہ چیئرمین سینیٹ کے لاہور آنے کے لئے ٹرین کے انتخاب پر ان کے شکرگزار ہیں۔سفر کے دوران چیئرمین سینیٹ کو مکمل پروٹوکول اور اضافی سیکیورٹی دی گئی۔دوران سفر چیئرمین سینیٹ سے عام مسافروںنے ملاقات کی۔ ان کے ہمراہ تصاویر اور سیلفیاں بھی بنائیں۔ صادق سنجرانی نے لاہور ریلوے اسٹیشن پر میڈیا کے کسی بھی سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف علامہ اقبال ؒ کے مقبرے پر حاضری دینے آیا ہوں۔

شیئر: