Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواہش ہے انجینیئرڈ الیکشن نہ ہوں،ایاز صادق

لاہور.. اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے سپریم کورٹ کے جسٹس اعجاز الاحسن کی رہا ئش پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی مہذب معاشرے میں اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔ ملزمان کو جلداز جلد پکڑ کر کارروائی ہونی چاہیے۔ گڑھی شاہو میں ریلوے ملازمین کےلئے نئے فلیٹس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ اعلیٰ عدلیہ کے جج کے گھر پر فائرنگ کا واقعہ انہیںکام سے روکنے کیلئے ڈرانے ، دھمکانے یا پیغام دینے کےلئے سازش ہے ۔ منتظر رہیں گے کہ فائرنگ کے واقعہ کی تحقیقات ہوں ۔ یہ سامنے آئے کہ کسی نے کیوں یہ حرکت کی ۔ انہوںنے کہا کہ عام انتخابات سر پر ہیں ۔اس ملک میں بہت تجربات ہوئے ہیں ۔ یہی چاہیں گے کہ انتخابات بروقت اور صاف او رشفاف ہوں ۔ ملک میں پہلے بھی انجینئرڈ انتخابات ہوتے رہے ہیں او رحکومتیں بنتی رہیں ۔ ان تجربات نے ملک کی بنیادوں کوکھوکھلا کیا ۔ آج کل انتخابات کے حوالے سے بہت افواہیں اڑائی جارہی ہیں ۔لوگوں کو گمراہ کیا جارہا ہے ۔ خواہش ،امیداور کوشش ہے کہ انجینیئرڈ الیکشن نہ ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ جو اپنوں کے نہیں ہو سکے وہ دوسروں سے کیا وفاداری نبھائیں گے، جو آتے ہیں اور چلے جاتے ہیں ۔ تاریخ میں ان کا نام بھی ختم ہو جاتا ہے ۔ تاریخ انہیں جن الفاظ سے یاد رکھتی ہے سب جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے کے یہ حالات بھی تھے کہ اس کے پاس تنخواہیں اور پنشن دینے کےلئے پیسے نہیں ہوتے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ جو ریلوے 2013ءمیں 18ارب روپے کماتا تھا آج وہ کیسے 50ارب روپے کما رہا ہے۔محکمہ ریلوے اپنے بجٹ سے پنشنرز کو 31ارب روپے کی پنشن دیتا ہے جس سے لگتا ہے کہ ریلوے نے اپنے اخراجات بڑھا لئے باقی محکموں بلکہ فوج کی پنشن بھی حکومت ادا کرتی ہے ۔حکومت کو ریلوے کے پنشنرز کی پنشن بھی دینی چاہیے ۔ 
مزید پڑھیں:نگراں حکومت کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی

شیئر: