نیو اسلام آباد ائیر پورٹ جمعہ سے آپریشنل ہوگا
اسلام آباد... اسلام آباد کا بے نظیر انٹرنیشنل ائیرپورٹ جمعہ 20 اپریل سے تمام کمرشل پروازوں کیلئے بند کردیا جائے گا ۔ اسی دن نیو ائیرپورٹ کو آپریشنل کردیا جائے گا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ تمام ائیر لائنز نے اپنے مسافروں کو آگاہ کیا ہے کہ 20 اپریل کی صبح 10بجے کے بعد جتنے تمام آپریشنزنیو ائیرپورٹ سے کئے جائیں گے۔ نیو اسلام آباد ائیر پورٹ 19 مربع کلومیٹر پر پھیلا ہوا ہے۔15 طیاروں کی پارکنگ سمیت دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اترنے کی تمام ترسہو لتیں موجود ہیں۔پروازوں کی آمد ورفت اور مسافروں کی سفری سہو لتوں کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے۔ائیرپورٹ کے2 رن وے ہیں۔ہرایک کی لمبائی ساڑھے3 کلومیٹر ہے۔