Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی کی سہولت جاری رکھنے کیلئے ذاتی معلومات کا اندراج ضروری ہے، محکمہ آب

     مدینہ منورہ - - - - - - مدینہ منورہ محکمہ آب نے تمام صارفین کو  ذاتی معلومات کے اندراج کا پابند بنا دیا۔ محکمے کا کہنا ہے کہ صارفین کو پانی کی سہولت جاری رکھنے کیلئے ذاتی معلومات کا اندراج کرانا ہو گا۔ قومی تبدیلی پروگرام کے تحت محکمے کی سرکاری ویب سائٹ 2030 پر جا کر ذاتی معلومات درج کرانے کا اہتمام کیا جائے۔ صارفین ذاتی معلومات کے اندراج کیلئے سائٹ وزٹ کریں۔محکمے نے توجہ دلائی ہے کہ پانی کابل نہ ملنے کی وجہ سے صارفین کے ذمہ محکمہ کے واجبات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔ صارفین ہر کمشنری میں قائم محکمے کی شاخ سے رجوع کر کے نجی معلومات جمع کرانے کا اہتمام کریں تا کہ انہیں پانی مسلسل ملتا رہے اور ذاتی معلومات نہ کرانے اور بل نہ ملنے کے باعث پانی کی سہولت سے محروم نہ ہوجائیں۔ محکمہ نے واضح کیا ہے کہ بہت سارے صارفین ایسے ہیں جنہیں بل موصول نہیں ہو رہے ہیں۔ عمارتوں کے مالکان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس گتھی کو سلجھائیں تاکہ ان کی عمارتوں میں مقیم صارفین کے ذمہ حد سے زیادہ بل نہ جمع ہوں۔ اگر صارفین نے معلومات کا اندراج نہیں کرایا تو ایسی صورت میں ان سے پانی کی سہولت منقطع کر دی جائے گی۔
مزید پڑھیں:- - - -غیر ملکی سرمایہ کاری سے 4لاکھ اسامیاں

شیئر: