Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد کپور کے ہاں ایک اور ننھا مہمان متوقع

بالی وڈ اداکار شاہد کپورکے ہاں ایک اور ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع ہے۔ یوں وہ دوسری بار والد بننے والے ہیں۔ اس خبر کا اعلان خود اداکار نے سوشل میڈیا پر ایک دلچسپ تصویر کے ساتھ کیاہے۔ شاہد کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ ہر اپنی پہلی بیٹی میشا کی تصویر شیئر کی جس میں وہ بہت سے غباروں کی تصاویر کے درمیان لیٹی ہوئی مسکرا رہی ہیںجبکہ ان غباروں کے ساتھ میشا کو ’بڑی بہن‘ کا نام بھی دیا گیاہے۔خیال رہے کہ شاہد کپور کی شادی 2015 میں دہلی کی میرا راجپوت کے ساتھ ہوئی تھی۔ بالی وڈ میں زیادہ تر اسٹارز پسند کی شادیوں کو فوقیت دیتے ہیں تاہم 37 سالہ اداکار شاہد کپور نے اپنے والدین کی مرضی سے 23 سالہ میرا سے شادی کرکے پوری فلم انڈسٹری کے ساتھ ساتھ مداحوں کو بھی حیران کردیا تھا۔یاد رہے کہ شاہد اور میرا کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش اگست 2016ءمیں ہوئی تھی ۔میشا کا نام میرا راجپوت کے نام کے پہلے حصے می اور شاہد کپور کے نام کے پہلے حصے شا کا امتزاج ہے۔شاہد کپور نے1997 میں ”دل تو پاگل ہے“ میں ایک ڈانسر کی حیثیت سے بالی وڈ ڈبیو کیا تھا تاہم انہیں بطور ہیرو پہلی فلم میں کام کرنے کا موقع 2003 میں” عشق وشق“ سے ملا۔اس کے بعد شاہد نے فلم فدا ،دیوانے ہوئے پاگل، 36 چائنا ٹاﺅن، ویواہ، جب وی میٹ، کمینے، اڑتا پنجاب اور حیدرجیسی ہٹ فلمیں بالی وڈ انڈسٹری کو دیں۔
 
 

شیئر: