Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#علامہ اقبال

عظیم فلسفی شاعر، مفکر پاکستان، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم وفات پر ٹویٹر پر بھی انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
وقاص احمد ٹویٹ کرتے ہیں کہ قومیں شاعروں کے قلب میں پیدا ہوتی اور فروغ پاتی ہیں جبکہ سیاستدانوں کے ہاتھوں مرجاتی ہیں۔
خان کہتے ہیں کہ جعلی جمہوریت والے یہ سب کچھ کیا جانیں؟ 
اسما ناز تحریر کرتی ہیں کہ علامہ کے 80ویں یوم وفات پر ہم دعا کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے۔
رحمان رشید کا ٹویٹ ہے کہ آج عظیم شاعر کا یوم وفات ہے۔ انہوں نے پاکستان کا خواب دیکھا۔ انکی دن رات کی کوششوں سے پاکستان کا قیام عمل میں ایا ۔ انہو ںنے اپنی شاعری سے انسانیت کا درس دیا۔ 
بیابٹ لکھتے ہیں کہ علامہ اقبال نے ہی ہمیں ”خودی“ کا درس دیا۔
ثمرین جاوید نے اپنے ٹویٹر پر شعر درج کیا
ہنسی آتی ہے مجھے حضرت انسان پر
گناہ کرتا ہے خود اور لعنت بھیجتا ہے شیطان پر
فہد غوری کا ٹویٹ ہے کہ علامہ اقبال نے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا اصل مطلب سمجھایا اور دو قومی نظریہ دیا۔
بسما عباس ٹویٹ کرتی ہیں کہ علامہ کی برسی پر کسی ایک ٹی وی چینل نے بھی ان کے بارے میں اب تک کوئی پروگرام پیش نہیں کیا۔ علامہ پہلے شخص تھے جنہوں نے نظریہ پاکستان دیا۔
عمیر اعوان ٹویٹ کرتے ہیں کہ علامہ کی کوششوں سے ہی ہم دنیا کے اتنے خوبصورت ملک کے مالک بنے۔
کامران ساغر نے علامہ اقبال کا ایک شعر ٹویٹ کیا
اپنے غفلت کی یہی حالت اگر قائم رہی
آئیں گے غسال کابل سے، کفن جاپان سے
محمد واثق کا ٹویٹ ہے کہ اگرچہ آج علامہ ہمارے ساتھ نہیں لیکن وہ اب بھی خاص طور سے کروڑوں جوانوں پر حکمرانی کررہے ہیں۔ وہ لیجنڈری شاعر تھے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭
 

شیئر:

متعلقہ خبریں