Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیازی کو خیبر پختونخوا سے جانا ہوگا،شہباز شریف

مردان...وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے خیبرپختونخوا کو تباہ وبرباد کردیا ۔کے پی کے کو کھا پی کر اب لاہور جارہا ہے۔ایک ارب درخت لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کرنیوالے جھوٹوں کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ۔نیازی کہتے تھے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا کریں گے۔ کہاں ہے وہ بجلی؟خود کو اصول پسند کہنے والا نیازی سینیٹ الیکشن میںوصولی پر لگ گیا ۔کے پی کے میں احتساب کمیشن پر 70کروڑ خرچ کئے مگر ایک کیس بھی یہاں نہیں سنا گیا۔کرپشن کیخلاف جہاد کرنیوالے کے صوبے میں خیبربنک اسکینڈل آیا تو احتساب کمیشن ہی بند کردیا۔کے پی کے عوام نے موقع دیا تو دانش ا سکول ، یونیورسٹی ، میٹرو بس بنائیں گے۔ عوام کو روزگار کیلئے بغیر سود قرضے فراہم کریں گے۔ ہزاروں میگاواٹ بجلی خیبرپختونخوا میں بنائیں گے۔اب نیازی صاحب کو خیبرپختونخوا سے واپس بنی گالا جانا ہو گا یہاں (ن)لیگ کو آنا ہو گا ۔ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ چند ہفتے پہلے پشاور آیا تو ہیلی کاپٹر سے دیکھا تو پورا پشاور کھدا پڑا تھا ۔باغوں کا شہر تباہ ہوگیا ۔ سوچا تھا نیا خیبرپختونخوا بن گیا ہو گا مگر پی ٹی آئی نے نیا خیبرپختونخوا بنانے کی بجائے پرانے کو بھی تباہ وبرباد کردیا ۔انہوں نے کہاکہ جب ہم نے لاہور میٹرو بنائی تو نیازی صاحب نے اسے جنگلا بس کہا اور کہا کہ ہم میٹرو نہیں بنائیں گے مگر آج وہ 75ارب روپے سے میٹرو بنا رہا ہے جس پر ابھی تک کام شروع نہیں ہوسکا ۔انہوںنے کہاکہ جب پشاور میں ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیاگلی میں مزے اڑا رہے تھے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کے پی کے عوام نے آئندہ الیکشن میں منتخب کیا تو خیبرپختونخوا کو پاکستان کا سب سے آگے بڑھنے والا صوبہ بنائیں گے ۔
مزید پڑھیں:مینار پاکستان پر تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں مکمل

شیئر: