Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام بتائیں،شجاعت

پشاور.. مسلم لیگ( ق) کے صدر چوہدری شجاعت نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات وقت پر ہوںگے یا نہیں خاص قسم کا چشمہ لگا کر دیکھنا پڑے گا ۔ نواز شریف میں ہمت ہے تو خلائی مخلوق کا نام بتائیں۔اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام نہ لگائیں۔ پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ اپنی مرضی سے پارٹےاں بدل رہےہیں ۔قائد لیگ مےںشامل ہونے والوں کو خوش آمدیدکہتےہیں ۔ تمام ملکی مسائل کا حل صرف مسلم لیگ ق کے پاس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی اتحاد سے متعلق مشاورت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف میں ہمت ہے تو خلا ئی مخلوق کانام بتائیں ۔ پتہ نہیں کس کا نام خلائی مخلوق رکھا ہوا ہے ۔ نواز شریف اپنی ناکامی چھپانے کے لئے دوسروں پر الزام تراشی بند کریں ۔ نوازشریف کے جیل جانے یا نہ جانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصلہ آنے سے پہلے کوئی رائے قائم کرناقبل ازوقت ہوگا ۔
مزید پڑھیں:انتخابات کوئی خلائی مخلوق نہیں کرارہی ،الیکشن کمیشن

شیئر: