Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ارشد خان(چائے والا) کی ریمپ پر واک

 لاہور...پاکستان کے سب سے مقبول چائے والے یعنی ارشد خان نے ریمپ پر ماڈلنگ شروع کردی۔ لاہور میں جاری برائیڈل ویک میں ارشد خان نے اتوار کی شب برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک برانڈ کے لئے ماڈلنگ کی اورریمپ پر پروفیشنل ماڈلز کی طرح واک کرتے نظر آئے۔ واضح رہے کہ ایک خاتون فوٹوگرافر نے ارشد خان کو اسلام آباد کے سنڈے بازار کے ٹی اسٹال میں دیکھا اور کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرلیا۔تصویر وائرل ہونے کے بعد ارشد خان کی شہرت پوری دنیا میں پھیل گئی فورا ہی انہیں ماڈلنگ کنٹریکٹ مل گیا وہ مختلف مارننگ شوز میں بھی نظر آئے۔موٹر سائیکل برانڈ نے بھی ان کی تصاویر ا پنی موٹر سائیکلز کے ساتھ شیئر کیں۔اب یہ نوجوان فیشن ویک کا حصہ بن گیا ہے۔ شا یدبہت جلد اداکاری کرتا نظر آئے گا۔

شیئر: