Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اصغرخان کیس،نظر ثانی کی درخواستیں مسترد

 اسلام آباد...سپریم کورٹ نے اصغر خان کیس میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی اسد درانی کی نظر ثانی درخواستیں مسترد کردیں۔ پیر کو چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بنچ نے اصغر خان کیس نظرثانی درخواستوں کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے ریمارکس د ئیے کہ عدالت نے نظر ثانی درخواستیں منظور کیں تو فیصلہ کالعدم ہوجائےگا ۔ عدالت فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے والوں پر ذ مہ داری کا تعین بھی کرےگی۔سابق آرمی چیف مرزا اسلم بیگ نے کہا کہ ایسا کوئی کام نہیں کیا جو ادارے کے خلاف ہو۔ بطور آرمی چیف کوئی حکم نہیں دیا تھا۔پیسوں کی تقسیم سے مجھے کچھ نہیں ملنا تھا۔ ادارے کی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کی۔اسلم بیگ نے کہا کہ یونس حبیب سندھ رجمنٹ سینٹر کا کنٹریکٹر تھا ۔سپریم کورٹ نے مرزا اسلم بیگ اور اسد درانی کی نظرثانی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے اصغر خان کیس کے فیصلے پر عملدرآمد سے متعلق اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے کہا کہ اٹارنی جنرل بتائیں حکومت نے اصغر خان کیس پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدامات لئے ۔سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ بتائیں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لئے کیا اقدامات کئے ۔
مزید پڑھیں:بلوچستان میں6مزدوروں کی ہلاکت پر از خود نوٹس

شیئر: