Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی پنجاب محاذ کی تحریک انصاف میں شمولیت؟

اسلام آباد... جنوبی پنجاب محاذ نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کی کہ جنوبی پنجاب محاذ اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ تفصیلات کل جاری کی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں کمیٹی مذاکرات کررہی تھی۔ تحریک انصاف نے اپنے منشور میں جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے اعلان کیا گیا ہے۔ ارکان اسمبلی نے وعدے پورے کئے جانے کی یقین دہانی پرتحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ۔جنوبی پنجاب صوبہ محاذ والے تحریک انصاف میں ضم ہوں گے اور بلے کے نشان پر الیکشن لڑیں گے۔

شیئر: