Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی طلبہ کیلئے سعودی وظائف کی تعداد بڑھ گئی

اسلام آباد ...صدر ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب تاریخ، مذہب اور ثقافت کے انتہائی گہرے رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں جن کی مثال نہیں ملتی۔ مستقبل میں تعلقات میں مزید گہرائی اور گرمجوشی پیدا ہو گی۔ سعودی سرمایہ کار اور تاجر پاکستان میں صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں۔ وہ سعودی نائب وزیر تعلیم سے بات چیت کررہے تھے۔ جنہوں نے منگل کو ایوان صدر میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔صدر نے کہا کہ اعلیٰ وفود کے دوروں سے دونوں ممالک کے تعلقات کے مزید فروغ میں مدد ملے گی ۔خاص طور پر تعلیم کے شعبہ میں تعاون میں مزید اضافہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا توازن اپنی گنجائش سے بہت کم ہے اس میں اضافہ کی ضرورت ہے۔ آنے والے دنوں میں یہ توازن بہتر ہو گا اور دونوں ملکوں کے مفاد میں ہو گا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سعودی سرمایہ کار اور تاجر پاکستان میں صنعت و تجارت اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔انہوںنے کہا کہ بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی کارکردگی شاندار ہے۔ اس سلسلہ میں سعودی عرب کا تعاون قابل قدر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو تعلیم کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کےلئے سعودی عرب کے کسی شہر میں اس یونیورسٹی کا کیمپس قائم ہونا چاہئے۔ سعودی نائب وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ سعودی عرب پاکستان میں تعلیم کے فروغ کےلئے اپنی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے پاکستانی طالب علموں کےلئے وظائف کی تعداد بڑھا کر 580 کر دی ۔ 
مزید پڑھیں:پاکستان اور یو اے ای میں200ملین ڈالر کا معاہدہ

شیئر: