Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلائی مخلوق کا سوال نواز شریف سے کریں

لاہور...وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہاہے کہ نوازشریف کے خلاف نیب کے جھوٹے الزام سے نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے ۔چیئرمین نیب نوٹس لیں کن عناصر نے ان سے جھوٹے نوٹی فکیشن پر دستخط کرائے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ نیب کے جھوٹے الزام پر حیرت میں ہوں۔ اس الزام کے بعد نیب کی ساکھ کو نقصان پہنچا ہے۔ چیئرمین نیب کے دستخط سے یہ نوٹی فکیشن جاری ہوا۔ امید ہے کہ وہ اس کا نوٹس لیں گے جن عناصر نے نیب سے یہ غیر مناسب کام کرایا اس سے نیب کی ساکھ مجروح ہوئی اور جانبداری کے شکوک و شبہات کو تقویت ملی۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ خلائی مخلوق کا سوال نوازشریف سے کریں۔ انہو ںنے کہا کہ زرداری اور عمران خان ہم نوالہ اور ہم پیالہ ہیں۔ عمران خان نے جھوٹ بولنے کے ریکارڈ قائم کر دئیے۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ پنجاب میں نیب کا سورج پوری آب و تاب سے چمک رہا ہے لیکن 3 صوبوں میں نیب کا سورج بادلوں میں چھپا ہے ۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار میرے معاملے میں تعریف میں کنجوسی سے کام لیتے ہیں۔چوہدری نثار کو مشورہ دیتا ہوں کہ جذبات میں کم آیا کریں۔ 
مزید پڑھیں:نواز شریف راکٹ پکڑیں اور خلائی مخلوق سے مقابلہ کریں،بلاول

شیئر: