Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت شہری ہوابازی عرب اتھارٹی کا رکن

ریاض .... شہری ہوابازی کی عرب اتھارٹی کی مجلس عاملہ نے سعودی عرب کو اپنا رکن منتخب کرلیا۔ یہ انتخاب مراکش کے دارالحکومت رباط میں اجلاس کے موقع پر عمل میں آیا۔رکنیت کے امیدوار کئی ممالک تھے۔ سعوی عرب کو 20میں سے 18ووٹ ملے۔ اس موقع پر شہری ہوابازی کی عرب اتھارٹی کی جنرل اسمبلی کا سربراہ کویت کو بنایا گیا جبکہ مراکش کے عبدالنبی منار کو اتھارٹی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا۔
 

شیئر: