Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین ڈرائیورز کیلئے شرائط

ریاض.... محکمہ ٹریفک کے سربراہ جنرل محمد عبداللہ البسامی نے کہا ہے کہ خواتین کیلئے ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی وہی شرائط ہیں جو مردو ںکیلئے ہیں۔ خواتین کو ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے محکمہ ٹریفک کے قوانین کی شق نمبر 36پر عمل کرنا ہوگا۔ شق نمبر 36کے مطابق ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ ڈرائیور کی عمر 18سال سے زیادہ ہو۔ رخصہ عمومی کے لئے ضروری ہے کہ ڈرائیور کی عمر 20سال سے زیادہ ہو۔ لائسنس کیلئے میڈیکل کرانا اور ڈرائیونگ اسکول میں پاس ہونا ضروری ہے۔
 

شیئر: