Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نوازشریف نے مودی کے موقف پر ٹھپہ لگایا، شیری

 کراچی...سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نواز شریف نے پاکستان کا وقار مجروح کر دیا ۔پوری دنیا نے سوال اٹھانا شروع کر دیئے۔ پیپلز پارٹی ملک مخالف بیانیے سے اختلاف کرتی ہے۔امید ہے کہ نواز شریف اپنا بیان واپس لیں گے۔ کراچی میں بلاول ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ یپلزپارٹی کو نواز شریف کے بیان سے بہت تکلیف ہوئی ہے۔ طاقتور قوتوں نے اپنی ناکامیوں پر پاکستان کو ہدف بنایا ہوا ہے۔مودی کے موقف پر نواز شریف نے ٹھپہ لگایا ہے ۔پاکستان کا مقدمہ پی پی ہر سطح پر لڑیں گے ۔انہوں نے کہا ہم سب چاہتے ہیں کہ امن ہو کیونکہ امن سے جمہوریت کے ثمرات ملیں گے۔پاکستان کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کوئی زہر گھولے یہ برداشت نہیں کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف بیان دیتے وقت یہ سمجھتے ہیں کہ انہیں ہر معاملے میں استثنیٰ حاصل ہے۔ بیان دینے کے بعد ان کی اپنی پارٹی وضاحت دیتی پھر رہی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے جس کے خلاف مل کر کام کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں:ممبئی حملوں سے متعلق گمراہ کن بیان،قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب

شیئر: