Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان کا پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا ، ایوان شاہی

ریاض :سعودی ایوان شاہی نے اعلان کیا ہے کہ رمضان المبارک کا پہلا روزہ جمعرات 17مئی 2018ء کو ہو گا ۔ سپریم کورٹ کے ماتحت رویت ہلال کمیٹی نے اطلاع دی تھی کہ منگل کو سعودی عرب کے کسی بھی علاقے میں سادہ طریقے یا دوربینوں کی مدد سے چاند نظر نہیں آیا۔
مزید پڑھیں:رمضان کا چاند نظر نہیں آیا
مقامی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے رویت ہلال کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ آج بدھ کو شعبان کی 30تاریخ ہو گی۔پہلا روزہ کل جمعرات کو ہوگا ۔آسٹریلیا ، ملائیشیا ،انڈونیشیا اور سلطنت عمان نے بھی یہی اعلان کیا ہے کہ بدھ کو شعبان کی 30تاریخ اور جمعرات کو رمضان کی پہلی تاریخ ہو گی۔سپریم کورٹ کے ذمہ داران نے رمضان کی آمد پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی عوام و حکومت کو مبارکباد پیش کر دی۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہِ مبارک سعودی عرب سمیت پوری امت مسلمہ کیلئے خیر و برکت کا باعث بنے گا ۔ 
مزید پڑھیں:آج چاند دیکھا جائے، سپریم کورٹ، رویت ہلال ناممکن ہے، ماہرین
 

شیئر: