Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خلود عطار مملکت میں پہلا فلمی اجازت نامہ حاصل کرنے میں کامیاب

ریاض .... خلود عطار پہلی سعودی تاجر خاتون ہیں جنہیں فلمی اجازت نامہ مل گیا۔ خلود کا کہناہے کہ وہ فلمیں درآمد کرکے تقسیم کریںگی۔ انہوں نے کہاکہ فلمسازی کا مستقبل عظیم الشان ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ غیر ملکی فلموں کے بجائے سعودی فلموں کی تیاری پر توجہ مرکوز کی جائے۔ عطار نے کہا کہ وہ سعودی آرٹ کونسل کی ممبر ہیں۔ انہیں فلمی اجازت نامے کے اجراءمیں کوئی مشکل پیش نہیںآئی۔ سمعی و بصری ابلاغ کی کارپوریشن نے بڑا تعاون کیا۔ ایک ہفتے میں سارا کام انجام پاگیا۔ خلود عطار کو فوربس نے سعودی عرب کی اہم شخصیات کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ سب سے پہلے مملکت میں ”بلال“ نامی فلم کی تقسیم کا کام کرینگی۔ انہوں نے بتایا کہ وہ فوکس اور اے ا یم سی نامی متعدد اداروں سے مختصر فلمیں حاصل کرنے کیلئے مذاکرات کرچکی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ 10 برس سے اچھوتے افکار رکھنے والوں سے رابطے میں ہیں۔
 
 

شیئر: