Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فاروق ستار کو دوبارہ واپسی کی پیشکش

کراچی...ایم کیوایم بہادرآباد گروپ نے فاروق ستار سمیت تمام ارکان و ذمہ داران کو دوبارہ واپسی کی پیشکش کردی ۔ رابطہ کمیٹی کے ہنگامی اجلاس میں سیا سی وتنظیمی صورتحا ل ،نگران حکومت ،نواز شریف کے بیان پرتبادلہ خیال کیا گیا ۔ فاروق ستار کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کے بیان پر مشاورت کی گئی۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ تلخیاں اور گلے شکوہ ختم کریں اور سب بہادر آباد واپس آئیں۔رابطہ کمیٹی نے پی آئی بی گروپ کو پیشکش کی گئی کہ تمام اختلافات ختم کرکے انتخابات کی تیاری کی جائے ۔فاروق بھائی سمیت سب عوامی رابطہ مہم کا حصہ بنیں ۔انتخابات کی تیاریوں کیلئے بھی ہمیں صف بندی کرنا ہے۔رابطہ کمیٹی نے نوازشریف کا بیان قابل مذمت قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے۔یاد رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی سربراہی چھوڑتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے خیرات میں کنوینر شپ نہیں چاہیے ۔کارکن بن کر ایم کیو ایم کے ساتھ کام کرنے کو تیار ہوں۔فاروق ستار نے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کل الیکشن میں کوئی گڑبڑ ہوگئی تو سارا ملبہ میرے سر پر ہوگا ۔ اقتدار کی سیاست ساتھیوں کو مبارک ہو ۔
مزید پڑھیں:وفاداریاں بدلنے والے ملک و قوم کے وفادار رہینگے،ایاز صادق

شیئر: