عالیہ اپنے ملبوسات نیلام کریں گی
بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنے ملبوسات نیلام کرنےکافیصلہ کیاہے۔عالیہ بھٹ کا کہنا ہے وہ اپنے ذاتی وارڈروب سے کپڑے نیلام کریں گی۔ ہندوستانی خبروں کے مطابق عالیہ 'می وارڈروب از سو وارڈروب ' نامی مہم شروع کریں گی ۔عالیہ اپنے ملبوسات کی نیلامی سے حاصل ہونےوالی رقم ایک این جی او کو دیں گی۔ یہ این جی او بجلی سے محروم غریب دیہات کو بجلی فراہم کرنے کا کام کرتی ہے۔