Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں تلخ کلامی؟

لاہور...وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ سینیٹر آصف کرمانی قریبی عزیز اور قابل احترام ہیں۔ان کے ساتھ کوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی۔میڈیا پر آنے والی خبر حقائق کے منافی ہے۔ ایک بیان میںانہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے۔ ہم سب” ووٹ کو عزت دو“ کے بیا نیے کے داعی اور علمبردار ہیں۔ پارٹی میں اختلاف را ئے شائستگی سے کیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میںسعد رفیق اور سینیٹر آصف کرمانی میں شدید تلخ کلامی ہوئی۔ سعد رفیق احتجاجاً اجلاس چھوڑ کر چلے گئے۔ اس تلخی اور جھگڑے کے دوران شہبازشریف نے کوئی مداخلت نہیں کی۔خاموشی سے یہ سب کچھ دیکھتے اور سنتے رہے۔
مزید پڑھیں:نواز شریف نے امتحان میں ڈال دیا،لیگی ارکان پھٹ پڑے

شیئر: