Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غزنی پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی

کابل .... افغانستان کے صوبے غزنی کے ضلع اجرستان پر طالبان عسکریت پسندوں نے چڑھائی کر دی ہے۔ طالبان جنگجوﺅں کے خلاف اجرستان میں اضافی کمک پہنچنے کا بھی بتایا گیا ہے۔ اس سے قبل طالبان صوبہ فرح کے اسی نام کے دارالحکومت پر دو مرتبہ حملہ آور بھی ہو چکے ہیں۔ دوسری جانب افغانستان میں امریکی فوج کے کمانڈر جنرل جان نکلسن نے افغان وزرائے دفاع اور داخلہ کے ہمراہ فرح شہر کا دورہ کیا اور شہریوں اور مقامی حکومتی اہلکاروں کو ہر ممکن مدد کا یقین بھی دلایا۔ خیال رہے کہ یہ افغان صوبہ فرح ایرانی سرحد کے قریب واقع ہے۔

شیئر: