Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں بم بنانے والی فیکٹری پکڑی گئی

کوئٹہ.. کوئٹہ کے علاقے کلی برات میں سیکیورٹی فورسز اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کرلیا۔ بم ساز فیکٹری پکڑی گئی۔تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔ذرائع کے مطابق اسلحہ و گولہ بارود کوئٹہ میں دہشت گردی کی بڑی کارروائی کے لئے استعمال ہونا تھا۔ کاونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ ناکام بنا دیا۔ کالعدم تنظیم نے ایک مکان میںبم تیار کرنے والی فیکٹری بنا رکھی تھی۔ خود کش جیکٹس اور بم تیار کئے جاتے تھے ۔کچھ دیسی ساختہ بم تیار حالت میں ملے ۔مکان سے برآمد ہونے والے بارودی مواد سے لاتعداد آئی ڈیز بنائی جا سکتی تھیں۔یہ مکان کالعدم لشکر جھنگوی کے صوبائی سربراہ سلمان بادینی کے زیر استعمال تھا۔
مزید پڑھیں:کوئٹہ میں دہشت گرد حملہ ناکام ،5ہلاک

شیئر: