Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں سیکیورٹی کارروائی، متعدد گرفتار

مکہ مکرمہ..... سعودی سیکیورٹی فورس نے منگل کی صبح کو مکہ مکرمہ کے العزیزیہ محلے میں کارروائی کرکے ایک مکان سے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ چشم دید گواہوں کا کہناہے کہ سیکیورٹی فورس کی بڑی تعداد نے صبح 9بجے پورے علاقے کو گھیر لیا۔ جس مکان میں مطلوب افراد پناہ لئے ہوئے تھے اس کے گرد حصار قائم کرلیا اور خصوصی کارروائی کرتے ہوئے تمام افراد کو گرفتار کرلیا۔ سعودی سیکیورٹی ادارے کی جانب سے کارروائی سے متعلق کوئی بیان ابھی تک جاری نہیں ہوا تاہم علاقے کے مکینوں کا کہناہے کہ جس مکان پر چھاپہ ماراگیا ہے وہاں غیر ملکی رہتے تھے۔ رہائشیوں نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس نے بڑی مہارت کے ساتھ اس طرح کارروائی کی کہ مکینوں کو کسی غیر معمولی حرکت کا علم تک نہ ہوسکا۔ توقع کی جارہی ہے کہ سیکیورٹی ادارہ کارروائی سے متعلق اعلامیہ جاری کریگا۔

                      

شیئر: