Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#چشتیاں_کی_آواز_صرف_نواز‎

مسلم لیگ نون کی جانب سے چشتیاں میں عوامی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا جس کی بازگشت ٹویٹر پر بھی سنائی دی۔
مریم نواز شریف نے ٹویٹ کیا : صاف نظر آ رہا ہے کہ عوام نواز شریف سے ہوئی ناانصافی کا بدلہ لے کر رہے گی۔
سیدہ انعم شاہ نے ٹویٹ کیا : میں مسلم لیگ نون کی سپورٹر ہوں ۔ نون لیگ پر اللہ تعالی کی رحمت ہے کہ اسے نواز شریف جیسا فرد لیڈ کر رہا ہے اور انشاءاللہ نواز شریف جلد ہی پاکستان کو بھی لیڈ کریں گے۔
عطا سیال نے کہا : چشتیاں نے آج اپنا فیصلہ سنا دیا ہے اور ان تمام صحافیوں اور تجزیہ نگاروں کو شٹ اپ کال دے دی ہے جو نواز شریف اور پاکستان کے درمیان تفریق کر رہے ہیں۔
لائبہ شیخ کا کہنا ہے : چشتیاں کا ایک ہی نعرہ ہے ووٹ کو عزت دو۔
ذیشان ملک نے کہا : چشتیاں کے لوگ گرمی کی پرواہ کیے بغیر روزے کی حالت میں جلسے میں شرکت کے لیے آئے تاکہ وہ ووٹ کو عزت دینے کے لئے اپنی آواز بلند کر سکیں۔
کاشف اعوان نے ٹویٹ کیا : چشتیاں کا جلسہ اس لحاظ سے اہم تھا کہ چشتیاں جنوبی پنجاب کا علاقہ ہے اور آپ کو وہاں کی صورتحال کا بخوبی علم ہے۔ اس کے علاوہ رمضان کے مہینے میں لوگ سالگرہ جیسی مختصر تقریب میں شرکت نہیں کرتے لیکن نون لیگ نے ایک بڑا جلسہ کر دکھایا۔
ڈاکٹر احمد طفیل نے کہا : میں نے پاکستان بھر کے جلسوں میں بڑے گرم جوشی کے ساتھ نعرے لگتے دیکھے ہیں لیکن چشتیاں جیسا منظر کہیں نہیں دیکھا۔
انوشہ نے ٹویٹ کیا : عام عوام کی طاقت اہل قدار سے کہیں زیادہ ہے۔
طوبیٰ جاوید کا کہنا ہے : ہے جذبہ جنون تو ہمت نہ ہار جستجو جو کرے وہ چھوئے آسمان۔ نواز شریف کا ووٹ کو عزت دو کا جذبہ روک سکو تو روکنے والو دیکھ لو۔ یہ ہوتا ہے عوامی لیڈر اور اس سے محبت کرنے والی عوام۔

 

شیئر: