Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#کراچی_میں_گرمی_کی_لہر‎

کراچی میں گرمی کی شدید لہر پرشہری بلبلا اٹھے ہیں ۔ ٹویٹر پر بھی کراچی کی گرمی کا تذکرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔
علی عارف نے ٹویٹ کیا : باون سالہ پرویز ہیٹ سٹروک کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ اہل کراچی اپنی حفاظت کیجئے اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
مان رحمن کا کہنا ہے : ایسی گرمی میں کام کے لیے جانا یوں لگتا ہے کہ انسان پگھل رہا ہو۔
عائشہ نے ٹویٹ کیا : وقت کی ضرورت ہے کہ ہم اپنے ، اپنے شہر کے لوگوں کی اور اپنے شہر کے کیلئے اٹھ کھڑے ہو۔ اگر کراچی میں شجرکاری نہ کی گئی تو آئندہ چند سالوں میں یہ شہر رہنے کے قابل نہیں رہے گا۔تعلیمی اداروں کو اپنے پروجیکٹ میں شجرکاری مہم کو حصہ بنانا چاہیے۔
محمد حسن نے کہا : اب تک 65 افرادکی لاشیں ایدھی سرد خانے لائی جا چکی ہیں جو سب ہیٹ سٹروک کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔ ہر کسی کو اس شدید گرمی میں اپنا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اپنے علاقوں میں پبلک واٹر کولر ضرور رکھیں ۔ 
آسیہ اسحاق نے ٹویٹ کیا : صبح سے بار بار غیر اعلانیہ بجلی کی بندش کی جارہی ہے اور افطار کے بعد سے اب تک بجلی نہیں آئی۔ کے الیکٹریک گرمی کی شدت سے لڑتے لوگوں کے صبر کا پیمانہ لبریز کر رہی ہے۔
نوشین عرفان نے کہا : پیارے سورج آپ صرف کراچی کے لیے نہیں بلکہ پوری دنیا کے لئے ہو اس لئے کراچی کو زوم اور فوکس کرکے توجہ دینا بند کرو۔
احمد ولید نے ٹویٹ کیا : ہم کراچی کے شدید موسم اور ماحولیاتی تبدیلی کو درخت اگا کر اور فضائی آلودگی کو کم کرکے کنٹرول کر سکتے ہیں۔
 

شیئر: