Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#بھائی جان_تسی_رہن_دیو

            پاکستان تحریک انصاف کے 100روزہ ایجنڈے کو مخالفین نے آڑے ہاتھوں لیا اور اسے ناقابل عمل قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کی کارکردگی اور پالیسیوں پر تنقید کرتے نظر آئے۔
            محمد سعد نے ٹویٹ کیا : پاکستان میں ایک کروڑ لوگ بےروزگار نہیں لیکن پی ٹی آئی والے ایک کروڑ نوکریاں نکالیں گے۔
            شاہ زیب خان نے کہا : پاکستان تحریک انصاف نے پشاور کو دنیا کا دوسرے نمبر پر آلودہ شہر بنا دیا اور اب وہ100 روزہ ایجنڈے کی بات کر رہے ہیں۔
            محمد زبیر کا کہنا ہے : یو این ڈی پی نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی ترقی کے جھوٹے دعوو_¿ں کا پول کھول دیا ہے۔ پختونخواکی حالت سندھ سے بھی ابتر ہے۔ پی ٹی آئی کا100 روزہ ایجنڈا بھی صرف کتابوں کی حد تک رہے گا۔
            مرزا عبدالحنان بیگ کا نقطہ نظر ہے : لوگوں کا پنجاب حکومت اور خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا موازنہ کرنا مضحکہ خیز ہے۔ شہباز شریف پنجاب میں دہائیوں سے حکومت کر رہے ہیں اور پی ٹی آئی کو پختونخوا میں صرف5 سال ہوئے ہیں۔
            عثمان شاہد نے کہا : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو5سال میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا لیکن پھر بھی انہوں نے کسی میگا پروجیکٹ کی تکمیل نہیں کی۔یہ انتہائی بیوقوفانہ بات ہے کہ ہم ان سے مستقبل میں اچھی کارکردگی کی امید رکھیں۔
            بلال ہمایوں کا کہنا ہے : جو کام5 سال میں نہیں ہوا اب اسے100 دن میں کرنے کا وعدہ کر رہے ہو؟
            سید حامد فلک نے سوال کیا : صوبہ چھوٹا کرنے سے ترقی آتی ہے تو 12 کروڑ آبادی والا صوبہ پنجاب آگے کیسے نکل گیا؟
            خرم نے کہا: مسلم لیگ ن اپنی 5 سالہ کارکردگی، کامیابیاں اور پروجیکٹس دکھا کر ووٹ مانگ رہی ہے جبکہ تحریک انصاف اگلے 100 دن کے خواب دکھا کر ووٹ مانگ رہی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭

                                  

 

شیئر:

متعلقہ خبریں