راجہ اشفاق سرور کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ
راولپنڈی... مری میں صوبائی وزیر راجہ اشفاق سرور کی گاڑی پر انڈوں اور ٹماٹروں سے حملہ کیا گیا۔ پتھراو سے اشفاق سرور کی لینڈ کروزر کی ونڈ ا سکرین ٹوٹ گئی ۔اطلاعات کے مطابق راجہ اشفاق سرور انتخابی مہم کے سلسلے میں مری کی یونین کونسل گہل میں جلسہ سے خطاب کرنے جارہے تھے کہ عوام کی بڑی تعداد نے نیو مری پتریاٹہ بازار میں گاڑی روک لی۔ انڈے اور ٹماٹر پھینکے اور پتھراو کیا ۔حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی کی گئی ۔ مظاہرین پتریاٹہ چیئر لفٹ کے ملازمین کی برطرفی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے ۔ مظاہرین کا موقف تھا کہ ایک طرف تو نوجوانوں کو بے روزگار کیا گیا جبکہ دوسری طرف علاقے میں پینے کے صاف پانی کے علاوہ ا سکول ، اسپتال اورسڑک تک کی کوئی سہولت نہیں ۔