Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ، ڈولفن فورس کی فائرنگ سے راہگیر ہلاک

لاہور ... لاہورکے علاقہ شاد باغ میں ڈولفن فورس کی مبینہ فائرنگ سے 14سالہ راہگیر بچہ جاں بحق ہو گیا ۔ورثاءنے لاش رنگ روڈ پر رکھ کر شدید احتجاج کیا۔ اطلاعات کے مطابق شاد باغ میں ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی پٹرولنگ کے دوران ایک گاڑی میں موجود مشکوک افراد کو روکنے کی کوشش کی ۔ گاڑی میں سوار افراد نے گاڑی روکنے کی بجائے اور تیز کردی ۔ ڈولفن فورس کے اہلکار نے فائرنگ شروع کر دی ۔ اسی دوران شاد باغ رنگ روڈ انٹر چینج کے قریب کارکے ٹائر پھٹ گئے اور گاڑی بے قابو ہوکر ٹرالی سے جاٹکرائی ۔ اہلکاروں نے کار سوار مشکوک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ڈولفن فورس کے مطابق راہگیر نوجوان سلیم ڈاکووں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوا۔ ورثاءنے ڈولفن فورس کے اہلکار کو ذمہ دار ٹھہرایا اور لڑکے کی لاش رنگ روڈ پر رکھ کر احتجاج کیا۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد فیصلہ ہوگا کہ لڑکے کی موت کس کی گولی لگنے سے ہوئی۔ ایس پی ڈولفن ندیم کھوکھر نے بتایا کہ گاڑی میں سوار5 ڈاکووں کو گرفتار کرلیا گیا۔ گوجرانوالہ سے کرائے کی گاڑی لیکرواردات کے لئے آئے تھے ۔ ڈولفن فورس کے روکنے پر ڈاکووں نے فائرنگ شروع کر دی جس پر جوابی فائرنگ کی گئی ۔ وا قعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
مزید پڑھیں:داعش کے کارکن کو انوکھی سزا

شیئر: