Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نگراں وزیراعظم کی آج حلف برداری،مختصر کابینہ ہوگی

 اسلام آباد... نگراں وزیر اعظم جسٹس(ر)ناصرالملک جمعہ کی صبح11 بجے نگران وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔صدر ممنون حسین حلف لیں گے ۔ تقریب میں شرکت کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،چیئرمین سینیٹ میر صادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمن سینیٹ سلیم مانڈوی والا کو دعوت نامے بھیج دئیے ۔ عسکری قیادت ،اعلیٰ شخصیات اور غیر ملکی سفیر بھی شرکت کریں گے۔ حلف برداری کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں۔ واضح رہے کہ وفاقی کابینہ اور قومی اسمبلی جمعرات کی رات مدت مکمل ہونے کے بعد تحلیل ہو گئی۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی وزیراعظم ہاوس چھوڑ دیا۔ ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم حلف اٹھانے کے بعد مختصر کابینہ تشکیل دیں گے۔ نگران کابینہ عام انتخابات کے بعد نئی حکومت کے اقتدار میں آنے تک فرائض انجام دیتی رہے گی۔ 
مزید پڑھیں:انتخابی عمل کا آغاز،کاغذات نامزدگی جل جاری ہونگے
 

شیئر: