Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی میں ہنگامہ آرائی ،تحریک انصاف کے رہنماوں کا گھیراو

کراچی ... کراچی میں تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے ٹکٹ نہ ملنے پر انصاف ہاوس کے شیشے توڑ دیئے۔ گو شمیم گو اور پارلیمانی بورڈ نامنظور کے نعرے لگائے۔ شارع فیصل پر واقع تحریک انصاف کے دفتر انصاف ہاوس میں پارلیمانی بورڈ کا اجلاس جاری تھا۔ آئندہ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا تھا کہ مشتعل کارکنان کی جانب سے ہنگامہ آرائی کی گئی۔کارکنان نے عارف علوی، فردوس نقوی اور دیگر پارٹی قیادت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمانی بورڈ کو جعلی قرار دیا اور ان نیا پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا مطالبہ کیا۔کارکنان کی ہنگامہ آرائی کے دوران پارٹی قیادت ایک طرح سے کمرے میں محصور ہوکر رہ گئی ۔ مشتعل کارکنان کو ہنگامہ آرائی سے روکنے کے لئے کوئی رہنما یا مقامی عہدیدار بیچ میں نہیں آئے۔ کارکنان آزادنہ طور پر ڈنڈے اٹھائے گھومتے رہے۔پی ٹی آئی ذرائع نے بتایاکہ ناراض کارکنان نے انصاف ہاوس میں موجود تحریک انصاف کے مرکزی رہنماوں ڈاکٹر عارف علوی اور فردوس شمیم نقوی کو گھیر لیا اور دھکے بھی دیئے ۔ تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان میں ٹکٹوں کی تقسیم پر جھگڑا ہوا ہے۔ مشتعل کھلاڑیوں نے پارلیمانی بورڈ کے خلاف وال چاکنگ بھی کی۔عمران اسماعیل نے بتایاکہ کارکنان کی جانب سے کسی کو ٹکٹ نہ ملنے پر توڑ پھوڑ کی گئی ۔غصے کی وجہ سے اپنے ہی کارکنان ایسا کر رہے ہیں۔عمران اسماعیل نے کہاکہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ لینے والوں کی ایک لمبی لائن لگی ہوئی ہے۔ ہر شخص چاہتا ہے اسے ٹکٹ ملے، ہر کسی کو ٹکٹ نہیں دے سکتے۔
مزید پڑھیں:عمران خان آئندہ انتخابات میں فیورٹ قرار

شیئر: