Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان اور کشمیر کو کوئی نہیں مٹا سکتا،نواز شریف

مظفرآباد... سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ (ن)کے قائد نوازشریف نے ہندوستانی فوج کی جانب سے رمضان کے مقدس مہینے میں کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہندوستانی مظالم کشمیریوں کا جذبہ حریت دبا نہیں سکتے۔ الحاق پاکستان کشمیریوں کے خون میں ہے۔پاکستان اور کشمیرکو دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ۔ اتوار کو آزادکشمیر کے وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے سابق وزیر اعظم کو ٹیلی فون کیا ۔ فاروق حیدر نے کہاکہ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی لینے پر ہر کشمیری آپ کاممنون ہے ۔ اس موقع پر نواز شریف نے کہا کہ کشمیریوں سے محبت ہر پاکستانی کے دل میں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی مظالم کشمیریوں کا جذبہ حریت دبا نہیں سکتے۔ الحاق پاکستان کشمیریوں کے خون میں ہے۔پاکستان اور کشمیرکو دنیا کی کوئی طاقت مٹا نہیں سکتی ۔
مزید پڑھیں:ہند نے واٹر بم چلا دیا،رحمان ملک

شیئر: