Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں معتکفین کے سامان کیلئے 500امانت بکس تیار

مکہ مکرمہ.....حرمین شریفین انتظامیہ نے زائرین کو امانت گھر میں اپنے سامان محفوظ کرنے کیلئے 500”امانت بکس“ مہیا کر دیئے۔ ان سب کے نمبر خفیہ ہیں۔ اعتکاف میں بیٹھنے والے ان میں اپنی قیمتی اشیاءبھی رکھ سکتے ہیں۔ موبائل چارج کرنے کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں تکیہ، گدا، چادریں اور صفائی کے لوازمات بھی معتکفین میں تقسیم ہونگے۔مسجد الحرام میں اعتکاف کیلئے شاہ فہد رحمتہ اللہ علیہ کے توسیعی منصوبے کے تہہ خانے میں بندوبست کیاگیا ہے۔ جہاں سامان لیجانے کیلئے 75، 76، 77، 81، 82اور 83نمبر کے گیٹ مختص کئے گئے ہیں۔ ان دروازوںپر معتکفین کو کارڈ اور پمفلٹ بھی پیش کئے جائیں گے۔ یہ کام دروازوں کے انچارج انجام دینگے۔1500افراد تہہ خانے میں اعتکاف کرسکیں گے۔
 
 
 

شیئر: