Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانی ترجیحات میں اہم ترین ‘ تمام مقدمات سنیں گے‘ چیف جسٹس

اسلام آباد.... چیف جسٹس سپریم کورٹ ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے منشور میں پانی کا ذکر تک نہیں جبکہ اس سے زیادہ اہم کوئی اوریشو نہیں۔ انہوںنے قلت آب سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات ذہن نشین کر لی جائے کہ آج سے ہماری ترجیحات میںاہم ترین معاملہ پانی ہے۔ پانی کی قلت سے متعلق کیس کے درخواست گزار بیرسٹر ظفر اللہ کا موقف ہے کہ پاکستان کا 20 فیصد GDP پانی پر منحصر ہے۔ ایسی صورت حال کو اسی طرح دیکھتے رہے تو مر جائیں گے۔ گزشتہ 48 برس سے ملک میںکوئی ڈیم نہیں بنایا گیا۔ اس موقع پر جسٹس سردار طارق نے ریمارکس دیئے کہ کسی بھی سیاسی جماعت نے اپنی ترجیحات میں پانی کے مسئلے یا اس کے حل کو شامل نہیںکیا۔ چیف جسٹس نے سماعت کے دوران کہا کہ ہم اپنے بچوںکو پانی بھی نہ دے سکے جبکہ یہ ہمارے بچوںکا بنیادی حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ قلت آب کے معاملے کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہندنے گزشتہ دنوںکشن گنگا ڈیم بنایا جس کے نتیجے میں نیلم جہلم خشک چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ملک بھر میں تمام مقدمات سنے جائیں گے۔
 

شیئر: