Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گاڑیاں واپس نہ کرنے والے سیاستدانوں پر جرمانے

اسلام آباد - - - -عدالت عظمیٰ میں لگژری گاڑیوں کے استعمال سے متعلق مقدمے کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ضبط کی گئی گاڑیوں سے متعلق بیان حلفی جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ کسی سیاست دان کو انتخابی مہم کے لیے سرکاری گاڑی کا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔واضح رہے کہ غیر استحقاق شدہ گاڑیوں کو ضبط کرنے کا حکم دیے جانے کے بعد چیف جسٹس نے آج ریکارڈ طلب کیا تھا۔ مقدمے کی سماعت 3 رکنی بینچ نے چیف جسٹس کی سربراہی میں کی۔ حکومت کی جانب سے پیش کی جانے والی رپورٹ پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بلٹ پروف گاڑی کس قانون کے تحت دی گئی ہے؟ جس پر چیف سیکرٹری نے بتایا کہ سیکورٹی خدشات کے باعث دی گئی ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں بتائیں کس جگہ لکھا ہے کہ سیکورٹی خدشات پر بلٹ پروف گاڑی دی جاتی ہے۔دوران سماعت چیف جسٹس نے بلوچستان کے 7 سابق وزرا کو آج رات تک اپنی گاڑیاں جمع کرانے کی ہدایت کی اور کہا کہ جمع نہ کرانے کی صورت میں ایک لاکھ روپے یومیہ جرمانہ ہوگا اور ایک ہفتے کے بعد جرمانہ 2 لاکھ روپے روزانہ ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں:- - -حسین ہارون نگراں وزیر خارجہ ہونگے

شیئر: